0
Thursday 12 Dec 2019 20:51

لکی مروت، شہید افگار بخاری کی نماز جنازہ بخاری قبرستان میں ادا

لکی مروت، شہید افگار بخاری کی نماز جنازہ بخاری قبرستان میں ادا
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معروف و ایوارڈ یافتہ پشتو شاعر اور امام بارگاہ کے متولی ظہور عباس افگار بخاری کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی ہے۔ تکفیری دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے معروف شاعر اور شیعہ رہنما افگار بخاری کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان بخاری شاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، البتہ سیاسی جماعت کے کسی عوامی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ واضح رہے کہ افگار بخاری کو کل رات کو نامعلوم شخص نے ان کے حجرے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 832363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش