0
Friday 13 Dec 2019 19:37

امریکہ دھمکیاں نہ دے، پاکستان خود مختار ملک ہے، بیرونی طاقتیں عمران خان کو اپنا ایجنٹ سمجھتی ہیں، مولانا فضل الرحمان 

امریکہ دھمکیاں نہ دے، پاکستان خود مختار ملک ہے، بیرونی طاقتیں عمران خان کو اپنا ایجنٹ سمجھتی ہیں، مولانا فضل الرحمان 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جعلی وزیراعظم مستعفی ہوں اور موجودہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں، ملک میں ازسرنو الیکشن کے سوا حکمرانوں کے پاس کوئی راستہ نہیں، مہنگائی بڑھ چکی ہے اور معیشت کمزور ہوچکی ہے، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تمام مراعات چھین لی ہیں، ہر شخص اس جبر کے خلاف آزادی چاہتا ہے، قانون بنانا کوئی بری بات نہیں ہے، لیکن اس حکومت سے ملکی مفاد میں کسی قانون کی اُمید نہیں، کیونکہ موجودہ اسمبلی جعلی ہے، اسے آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے، موجودہ اسمبلی کے قانون کے تحت آرمی چیف کی توسیع پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوسکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی پلان فیل نہیں ہوا، میں صرف عوام کی نہیں بلکہ جمہوریت اور معیشت کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کو آزادی مارچ میں شریک ہونا پڑے گا، موجودہ حکومت کے احتساب کا قائل ہی نہیں ہوں، پاکستان خود مختار ملک ہے، امریکہ دھمکیاں نہ دے، سی پیک سے معیشت بہتر ہوگی، بیرونی طاقتیں عمران خان کو اپنا ایجنٹ سمجھتی ہیں، موجودہ حکومت نے ایک سال تک سی پیک کو معطل رکھا ہے، وکلاء اور ڈاکٹرز کا تنازعہ افسوس ناک ہے، وکلاء اور ڈاکٹرز کی لڑائی نے ملکی شہرت کو خراب کیا ہے، ہمیں حکومت کے گھر جانے کا انتظار ہے، کشمیر بک چکا ہے، اب لوگ مظفرآباد کو بچانے کا سوچ رہے ہیں، کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، نواز شریف اور زرداری کی رہائی ہمارے آزادی مارچ کے کامیاب ہونے کی علامتیں ہیں، عمران خان کسی نعرے پر آج تک نہیں ٹھہرا، سیاسی لوگوں کو ایجنڈے کے تحت قوم کے سامنے مجرم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، کسی کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، حکومت کے پاس ایک مہینہ رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش