0
Friday 13 Dec 2019 20:42

حساس ادارے نے بھی لاہور پولیس کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

حساس ادارے نے بھی لاہور پولیس کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی نااہلی کے باعث پی آئی سی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سول حساس ادارے نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کی قیادت فوری فیصلہ کرنے میں ناکام رہی، وکلا ریلی کو روکا گیا اور نہ ہی ہسپتال کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا سکے۔ پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سول حساس ادارے کی جانب سے بدھ کے روز پی آئی سی میں وکلا کے دھاوے اور اس کے دوران ہونیوالے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور پولیس کی قیادت ریلی کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی جس کی وجہ سے پی آئی سی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس سے حکومت کی بھی شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید اور ایس پی ماڈل ٹاون اور ایس پی سٹی کی موجودگی میں تمام واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو اس بات کا بھی علم تھا کہ وکلا ہسپتال کی جانب جا رہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے اور واٹر کینن، اینٹی رائٹ فورس بھی لیٹ موقع پر بلوائی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیل کا استعمال کیا گیا جس سے ہسپتال کے مریض بھی متاثر ہوئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی جانب سے بھی پولیس کو کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ دی گئی جس کے باعث موقع پر موجود افسران کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آئے۔
خبر کا کوڈ : 832537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش