0
Friday 13 Dec 2019 21:25

بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کی مبارک باد

بورس جانسن کو  برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کی مبارک باد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے  بورس جانسن کو  برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ بورس جانسن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے  بڑھانے  کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی  واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے  365 سیٹیں جیت کر دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) میں تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں 650 انتخابی حلقے ہیں جب کہ حکومت بنانے کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ یہ کنزرویٹو پارٹی کی 1987ء کے بعد سے سادہ اکثریت سے دوسری بڑی کامیابی ہے جب مارگریٹ تھیچر تیسری مرتبہ برطانیہ کی وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی 203 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ جب کہ دیگر جماعتوں میں اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 48، لبرل ڈیموکریٹس 11 اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے 8 نسشتیں جیتی ہیں۔ انتخابات میں فتح کے بعد بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کے لیے دیا ہے، اس لیے برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین سے نکل جائے گا۔


 
خبر کا کوڈ : 832546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش