0
Saturday 14 Dec 2019 19:43

ایران میں درآمد کی جانیوالی دواؤں اور غذائی سامان کو اپنی پابندیوں کا نشانہ بنانیکا امریکی اعتراف

ایران میں درآمد کی جانیوالی دواؤں اور غذائی سامان کو اپنی پابندیوں کا نشانہ بنانیکا امریکی اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خزانہ نے اپنے تازہ بیان میں اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ایران کیخلاف کشتیرانی کے شعبے میں اسکی غیرقانونی اقتصادی پابندیوں کے لاگو کرنیکا ایک مقصد انسانی بنیادی ضرورت کی اجناس، دواؤں اور طبی سازوسامان کو ایران میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی سمندری حمل و نقل پر عائد کی جانیوالی امریکی پابندیاں ایران میں درآمد کی جانیوالی انسانی ضرورت کی بنیادی اجناس کی نقل و حمل پر بھی اثر انداز ہونگی۔

واضح رہے کہ ایرانی سمندری نقل و حمل کیخلاف امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیوں میں زراعتی اجناس، غذائی سامان، دواؤں اور طبی آلات کا بطور خاص ذکر کیا گیا ہے جبکہ تاحال امریکی موقف یہ تھا کہ امریکہ نے غذائی سامان، دواؤں اور طبی سازو سامان سمیت ایرانی عوام کیخلاف انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت کی اجناس پر پابندی عائد نہیں کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری نقل و حمل کیساتھ ساتھ ایک ایرانی ہوائی کمپنی "ماہان ایئر لائن" پر بھی پابندیاں عائد کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف ایرانی حکام نے جو عرصۂ دراز سے غذائی سامان اور دواؤں پر پابندی لاگو نہ کرنے کے امریکی دعوے کو ردّ کر رہے تھے، کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے ہم وطنوں کی دواؤں اور غذائی سامان کی ضرورت کو پورا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 832757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش