0
Tuesday 17 Dec 2019 16:10

پرویز مشرف نے امریکہ کا حواری بن کر ملک کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا، سراج الحق

پرویز مشرف نے امریکہ کا حواری بن کر ملک کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خصوصی عدالت کی جانب سے آرٹیکل 6 کے تحت پرویز مشرف کی سزا کو ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئینی بالادستی کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عدالت کے حالیہ فیصلے سے ملک کے جیوڈیشل سسٹم پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ اس فیصلہ سے نہ صرف طاقتور اور کمزور کیلئے یکساں انصاف کے تصور کو تقویت ملے گی بلکہ ان ساری قوتوں کو یہ واضح پیغام ملے گا جو کروڑوں لوگوں کے متفقہ دستورو آئین کو بازیچہ اطفال بناتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پرویز مشرف کو وطن واپس لاکر انصاف کے باقی ماندہ تقاضوں کو تکمیل تک پہنچائے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی پرویز مشرف کو سزا سے بچانے کی کوئی بھی کھلی یا درپردہ کوشش انہیں عوام کی نظروں میں مزید بے وقعت کر دے گی۔ پاکستان کے عوام اس کی قطعی اجازت نہ دیں گے۔
 
انہوں نے 72 سال میں پہلی بار جمہوریت کی بقا اور آئین کی بالا دستی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت آئندہ کیلئے محفوظ ہوگئی ہے۔ اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اس مجرم کو ملک میں واپس لائے، اس فیصلے کے بعد پرویز مشرف کو باہر بھیجنے والوں کو بھی قوم کو جواب دینا چاہئے۔ جنرل پرویز مشرف جمہوریت کے قاتل ثابت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے امریکہ کا حواری بن کر نا صرف ملکی مفادات کا سودا کیا بلکہ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیل دیا جس سے ناقابل تلافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
 
خبر کا کوڈ : 833295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش