0
Wednesday 6 Jul 2011 19:02

بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 4700 میگاواٹ ہو گیا، عوام پریشان

بجلی کا بحران جاری، شارٹ فال 4700 میگاواٹ ہو گیا، عوام پریشان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک مرتبہ پھر بڑھ کر چار ہزار سات سو انتیس میگا واٹ ہو گیا ہے، جس سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق بڑھنے سے شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش نے شدید گرمی میں لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ناصرف گھریلو سرگرمیاں بلکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ادھر پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس اور تیل کی قلت بڑھنے سے متعدد پاور ہاوٴسز کی پیداواری صلاحیت کم ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو سات سو دس میگا واٹ فراہم کئے جار ہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 83357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش