0
Thursday 19 Dec 2019 22:31

گلگت بلتستان متنازعہ نہیں، میجر جنرل احسان محمود خان

گلگت بلتستان متنازعہ نہیں، میجر جنرل احسان محمود خان
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ نہیں ہے، پاکستان ہی جی بی سے شروع ہوتا ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے بغیر پاکستان کا تصور ہی ناممکن ہے، جی بی اور آزاد کشمیر متنازعہ نہیں ہے بلکہ متنازعہ مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر ہے، جی بی اور پاکستان کا سر اور دھڑ کا رشتہ ہے، اس رشتہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ گلگت بلتستان کے عوام سے زیادہ کوئی محب وطن پاکستانی نہیں۔ جی بی کے عوام نے اس سے پہلے بھی ملک عزیز کی سربلندی وقار کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئند ہ بھی قربانیاں دینگے۔ کے آئی یو میں منعقدہ سمینار میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے ہمراہ چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا، قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، سفیر افراسیاب مہدی قریشی و دیگر سول و عسکری اداروں کے آفیسران، یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فورس کمانڈر نے قراقرم یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن اندومنٹ فنڈز کے لیے 10 لاکھ روپے دینے سمیت یونیورسٹی کے 10 مستحق و لائق طلبہ و طالبات کے لیے ایک سال تک سکالرشپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تحقیق سے ہی قوموں کی ترقی وابستہ ہے، لہذا نوجوان زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی طرف توجہ مرکوز رکھے تاکہ ملک عزیز ترقی کی بلندیوں تک پہنچے سکے کیونکہ قوموں کی تقدیر بدلنے میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش