0
Saturday 21 Dec 2019 14:02

سرگودہا، جدید اردو ادب پر حالی و شبلی کے اثرات کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

سرگودہا، جدید اردو ادب پر حالی و شبلی کے اثرات کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف سرگودہا کے شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں کے زیر اہتمام جدید اردو ادب پر حالی و شبلی کے اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مدیر و دانشور ڈاکٹر سفیر اختر اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا کہ حالی و شبلی کے اردو ادب پر گہرے اثرات ہیں۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر خالد ندیم نے کہا کہ ادب کی عمارت کی بنیاد میں جو پتھر رکھے گئے ہیں، ان میں حالی و شبلی نمایاں نام ہیں۔ ڈاکٹر شاہد نواز نے کہا کہ شبلی نے کلاسیکی ذہن رکھنے کے باوجود جدیدیت پر زیادہ کام کیا۔
خبر کا کوڈ : 834015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش