0
Monday 23 Dec 2019 14:12

لکی مروت پولیو ٹیم پر خودکش حملہ، متعدد مشتبہ افراد ڈی آئی خان سے گرفتار

لکی مروت پولیو ٹیم پر خودکش حملہ، متعدد مشتبہ افراد ڈی آئی خان سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید، شمالی وزیرستان کے خلیل اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ خیال رہے کہ تین روز قبل لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے پولیو مہم سے غیر حاضری پر 21 پٹواریوں اور 32 سیکرٹریوں کی تنخواہیں بند کی تھی اور ان کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے تھے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 111 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 79 پولیو کیسز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 834336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش