0
Wednesday 25 Dec 2019 23:04

گلگت بلتستان کو لوٹنے والوں کا ضرور احتساب ہوگا، سید جعفر شاہ

گلگت بلتستان کو لوٹنے والوں کا ضرور احتساب ہوگا، سید جعفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جیسے غریب علاقے کو لوٹنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، جاتے جاتے سڑکوں کا منہ کالا کرنے سے یہ لوگ بچنے والے نہیں ہیں، ان سے جس نے بھی فائدہ لیا ہے ان سب کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔ بدھ کے روز صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں ضلع نگر سے پی پی پی کے سابق سینئر نائب صدر فدا حسین، جنرل سیکریٹری پروفیسر ذاکر حسین و دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کے بعد کوئی قدآور شخصیت نظر نہیں آرہی تھی، اس وقت ہم یہ سوچنے پہ مجبور ہوئے کہ ہم کہاں پہ کھڑے ہیں، پھر عمران خان کے ویژن کو منتخب کیا، ہم نے پی ٹی آئی کو عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد نہیں چنا ہے، جس وقت عمران خان کنٹینر پہ کھڑے ہو کر کرپٹ عناصر کے خلاف اعلان جنگ کر رہے تھے اس وقت پی ٹی آئی کو منتخب کیا۔ پاکستان میں اگر کوئی سیاست کا بادشاہ ہے تو وہ عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا مہنگائی وقتی ہے، عوام اس وقتی مہنگائی سے نہ گھبرائیں، اللہ نے چاہا تو عمران خان پاکستان کو اپنے پاﺅں پہ کھڑا کرینگے، تمام مسائل حل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 834791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش