0
Friday 27 Dec 2019 21:45

پاراچنار، یوسف خیل قبائل کا احتجاجی مظاہرہ اور مشترکہ پریس کانفرنس

پاراچنار، یوسف خیل قبائل کا احتجاجی مظاہرہ اور مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کے زیڑان یوسف خیل قبائل کے رہنماؤں کونسلر سید محمد، اخوانزادہ مشتاق حسین، سید شبیر حسین، مولانا سید علی شاہ، سید جواد حسین ، سید الف شاہ، رمضان علی پراچہ اور دیگر عمائدین نے کہا کہ گاؤں یوسف خیل کے بارہ گھرانوں نے پوری قوم کو قابض اور ظالم ثابت کرنے کیلئے حادثے میں جان بحق نوجوان کی لاش چوبیس گھنٹے سڑک پر رکھی اور لاش پر سیاست کرنے کی کوشش کی، مقررین نے کہا کہ یوسف خیل قبائل چار ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے اور صرف بارہ گھرانے تمام قبائل کے حقوق پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

عمائدین نے مطالبہ کیا کہ کاغذات مال کی رو سے قومی اراضی کی ملکیت تسلیم کی جائے۔ یوسف خیل کے رہنماؤں نے کہا کہ اس قسم عناصر کی سازشوں کی وجہ سے علاقہ طویل عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔ مزمل حسین اور شفیق حسین کس حیثیت سے ان کے قومی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں؟ حکومت غیر متعلقہ افراد کی مداخلت بند کرے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے انہیں ضلع بدر کیا جائے۔ مظاہرین نے ان کے قومی مسائل کے حل میں مؤثر اقدامات اٹھانے پر پاک فوج، پولیس اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 835124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش