0
Saturday 28 Dec 2019 19:29

بلوچستان حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت بڑھنے پر نوٹس لے لیا

بلوچستان حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت بڑھنے پر نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ پورے ملک کو گیس فراہم کرنے والا صوبہ گیس کے ساتھ ساتھ آٹے کی قلت کا شکار بھی ہوگیا، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے عوام گندم جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہونے لگے، صوبے کے 33 اضلاع میں آٹے کی قلت کا سامنا ہے جبکہ فی کلو قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ايک ماہ کے دوران فی کلو آٹے کی قيمت 10 روپے بڑھ گئی، قیمتوں میں اضافے کی وجہ گندم کی عدم خریداری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے پاسکو کو گندم کی 40 فیصد ضرورت کا وقت پر نہیں بتايا، فلور مالکان کو گندم خريداری کی اجازت نہيں دی گئی، 20 کلو آٹے پر صارف کو اضافی 300 روپے دينا پڑ رہے ہيں۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے آٹے کی قلت اور قیمت بڑھنے پر نوٹس لے لیا۔ گندم کی بروقت خریداری نہ کرنے پر محکمہ خوراک کے 2 افسر معطل کردیئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پاسکو کو 5 لاکھ بوری گندم کی خریداری و فراہمی کی سمری بھجوا دی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد گندم کی فراہمی سے قیمتیں کم ہو جائیں گی، بلوچستان کے 33 اضلاع میں ایک ماہ کے دوران فی کلو آٹا10روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی قلت اور فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر گندم نہ ملنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 835276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش