0
Sunday 29 Dec 2019 20:06

پریانکا کا مودی کے ہتھکنڈوں کے آگے ہار ماننے سے انکار

پریانکا کا مودی کے ہتھکنڈوں کے آگے ہار ماننے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی اپوزیشن رہنماء پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہتھکنڈوں کے آگے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ پریانکا گاندھی رکاوٹیں توڑ کر متنازع بل کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار شخص کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے جا پہنچیں۔ اپوزیشن رہنما کی گاڑی روکی گئی تو وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئیں، پھر بھی راستہ روکا گیا تو پولیس سے لڑتی بھڑتی پیدل نکل گئیں۔ کانگریس کے اجتماع میں گارڈز کے حرکت میں آنے تک ایک شخص پریانکا کے نزدیک آگیا تو خاتون رہنما نے دور ہٹانے سے روک دیا۔ پریانکا گاندھی کے والد راجیو گاندھی اور دادی اندرا گاندھی دونوں ہی وزرائے اعظم رہ چکے اور دونوں ہی قاتلانہ حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 835487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش