0
Wednesday 1 Jan 2020 07:41

انشاء اللہ نیا سال پاکستان کیلئے ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کا سال ثابت ہوگا، چودھری محمد سرور

انشاء اللہ نیا سال پاکستان کیلئے ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کا سال ثابت ہوگا، چودھری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے سال کے آغاز پر ملک کو غربت، مہنگائی اور کرپشن سے نجات دلانے کا عہد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان شاء اللہ نیا سال پاکستان کے لیے ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کا سال ثابت ہوگا۔ نئے سال 2020ء کے آغاز پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی شہہ رگ کو بچانے کے لیے قربانیاں دینے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو امن کا گہوارہ بنانے والی افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ بھی ان شاء اللہ پورا کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 835843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش