0
Wednesday 8 Jan 2020 16:14

افغان مہاجرین کیلیے حج کوٹہ، ملک میں سفر کی سفارش

افغان مہاجرین کیلیے حج کوٹہ، ملک میں سفر کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات نے فیڈرل لیویز کو ضم نہ کرنے، افغان مہاجرین کیلیے حج کوٹہ اور ملک بھر میں سفر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ان کیلئے اسکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ چیئرمین عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف کمشنر افغان پناہ گزین سلیم خان نے بتایا کہ ملک میں قریبا ً 28 لاکھ افغان رہائش پذیر ہیں، جن میں سے 14 لاکھ رجسٹرڈ، 8.5 لاکھ افغان شہریت کارڈ رکھنے والے اور 5 لاکھ بغیر کاغذات والے رہ رہے ہیں، 32 فیصد کیمپوں میں، 68 فیصد کیمپوں کے باہر منتقل ہو چکے ہیں۔ رجسٹرڈ افغانوں میں سے 58 فیصد خیبر پختونخواہ، 23 فیصد بلوچستان، 11 فیصد پنجاب، 4.5 فیصد سندھ اور 2.4 فیصد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

82 فیصد افغان 1979-80ء میں پاکستان آئے، ایک کنبے کا حجم 7.2 افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے 74 فیصد یہاں پیدا ہوئے، ان میں سے 70 فیصد 24 سال سے کم عمر ہیں، ان کی تیسری نسل یہاں پیدا ہو رہی ہے، جس پر عثمان کاکڑ نے کہا بھارت، چین سمیت 15 ممالک کے لوگوں کو شہریت دی گئی مگر جو بچے پیدا ہو رہے ہیں اْنھیں شہریت نہیں دی جا رہی، یہ اقوام متحدہ قوانین کے منافی ہے کہ جہاں بچے پیدا ہوں انھیں وہاں کی شہریت ملنی چاہئے۔ مومن آفریدی نے کہا بے شمار افغانوں نے یہاں شادیاں کر رکھی ہیں، یہ مسئلہ بھی دیکھا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا پہلے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ سے اب صرف 4.4 ملین ڈالر ملتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش