0
Wednesday 8 Jan 2020 21:08

لاہور، بھارتی طلبہ کی حمایت میں پاکستانی طلبہ بھی میدان میں آ گئے

لاہور، بھارتی طلبہ کی حمایت میں پاکستانی طلبہ بھی میدان میں آ گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ پر تشدد کیخلاف پاکستانی طلبہ حمایت میں باہر آگئے۔ لاہور میں پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو نے آزادی کے نعرے لگائے اور معروف نظم ’’سرفروشی کی تمنا‘‘ گاتے ہوئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی طلبہ کے حق میں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے درج تھے۔ بھارتی طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کئے جانیوالے احتجاج مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان میں طلبہ تنظیموں کی بحالی کیلئے بھی آواز اٹھائی۔

مظاہرے میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر آج وہ بھارتی طلبہ کے حق میں باہر نکلے ہیں، جبکہ پاکستان میں ہمارے ساتھی طلبہ پر ہونیوالے مظالم کیخلاف بھی ہر فورم پر سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان اور بھارت دونوں کی حکومتوں سے طلبہ کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ اسی طلبہ گروپ نے 29 نومبر کو بھی لاہور سمیت ملک کی دیگر شہروں میں ’’طلبہ حقوق مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلیاں نکالی تھیں، جس پر ریاست مخالف تقریریں کرنے پر قائدین کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے تھے۔ تاہم نے کے لال لال لہرائے گا نعرے کو دیگر طلبہ تنظیموں نے مسترد کر دیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 837326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش