0
Friday 10 Jan 2020 12:22

رویندر سنگھ قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی منگیتر پریم کماری قتل میں ملوث نکلی

رویندر سنگھ قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی منگیتر پریم کماری قتل میں ملوث نکلی
اسلام ٹائمز۔ رویندر سنگھ قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی منگیتر پریم کماری قتل میں ملوث نکلی، ملزمہ نے اجرتی قاتلوں سے قتل کرایا جس کیلئے 7 لاکھ روپے ادا کئے۔ ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطبق ملزمہ رویندر سنگھ سے رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی، مقتول کی ملزمہ سے عنقریب شادی ہونے والی تھی۔ ملزمہ پریم کماری نے مقتول کو مردان بلایا تھا، مقتول کو اپنی سہیلی کے بہانے بلوا کر اغواء کروایا، اغواء کے بعد مقتول کو قریبی کالونی مردان لے جایا گیا۔ مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ لاش پشاور منتقل کی گئی، لاش لانے کا مقصد سراغ لگنے کا خوف تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگیتر سمیت اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رقم، آلہ قتل اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ خیال رہے چمکنی کے علاقے سے پولیس کو مقتول رویندر سنگھ کی لاش ملی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 837623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش