0
Sunday 12 Jan 2020 20:15

176 میں سے 5 ووٹ اِدھر اُدھر ہوجائيں تو حکومت کا مینڈيٹ ختم ہوجائے گا، رانا ثنا اللہ

176 میں سے 5 ووٹ اِدھر اُدھر ہوجائيں تو حکومت کا مینڈيٹ ختم ہوجائے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو منانے کا وزیراعظم کا ٹاسک بے سود ہو گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جتنی جلدی قوم کی جان چھوڑ دے اتنا ہی ملک کے لیے اچھا ہے، عوام کا منہگائی کی وجہ سے برا حال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے دو وقت کا کھانا بھی چھین لیا ہے، اسپتالوں میں ہمارے دور میں فری میڈیسن ملتی تھی مگر اب وہ بھی ختم ہو چکی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت عظمی کے الیکشن میں 176 ووٹ لیے تھے، 5 ووٹ اِدھر اُدھر ہوجائيں تو حکومت کا مینڈيٹ ختم ہوجائے گا، آج کا واقعہ اگلے تین ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا نقطہ آغاز بھی ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پر تنقید کرتے ہوئے  رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان بیان کیسے دے رہی ہیں ان کے پرس سے بہت کچھ نکل سکتا ہے۔

امریکا ایران کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں،کیسے کسی میں صلح کروائیں گے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف بھی متحرک ہو گئی ہے اور حکومتی اراکین نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ایک بار پھر رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی بہترین اور با اعتماد اتحادی ہے، ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 7 ہے، جبکہ سینیٹ میں 5 ممبر ہیں۔ ایم کیو ایم کے پاس وفاقی کابینہ میں 2 وزراتیں ہیں جن میں خالد مقبول صدیقی وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سینیٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش