1
0
Monday 13 Jan 2020 13:37

امریکی انخلاء کے دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت

امریکی انخلاء کے دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دو بڑے سیاسی اتحاد سائرون اور الفتح کے سربراہان سید مقتدی صدر اور ھادی العامری نے عراقی سیاسی حالات پر بات چیت کی۔ دونوں بڑے عراقی اتحادوں کی اس سربراہ ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر خصوصی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے موجودہ حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس ملاقات میں عراقی احتجاجی مظاہرین کے مطالبے پورے کئے جانے اور جلد از جلد عراقی کابینہ کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا۔ سائرون اور الفتح کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کیطرف سے اختیار کئے گئے دلیرانہ موقف کو سراہا گیا اور امریکی انخلاء کے اس دلیرانہ موقف پر عادل عبدالمھدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 838172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sayed jawad hussain rizvi
Pakistan
بہت اچھا فیصلہ ہے۔
ہم امریکہ مخالف ہر اتحاد کی حمایت کرتے ہیں، عراق میں موجود آخری امریکی فوجی فی النار ہونے تک امریکیوں سے جنگ جاری رکھنی چاہیئے۔
ہماری پیشکش