0
Monday 13 Jan 2020 18:47
بھارتی فوجی برف پہ پھسل کر پاکستان میں آ گرا

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 11 جنوری کو لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوراو اہلوالیا کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک زاہد حفیظ چوہدری نے طلب کیا اور 11 جنوری کو کوٹہ اور کریلا سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساوٴتھ ایشیا زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیا کو احتجاجی مراسلہ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ  بھارت کی طرف سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران بھارت کی جانب سے سینکڑوں بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج شہری آبادیوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے، اور 11 جنوری کو بھی بلا اشتعال فائرنگ سے چوکی گاوٴں کے 24 سالہ محمد اشتیاق شہید ہو گئے۔

مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ پاکستان نے بھارت پر 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کا جونئیر آفیسر رجھندر سنگھ نیگی مقبوضہ کشمیر میں شدت سے جاری برفباری کے دوران غلطی سے پھسل کر پاکستان کی سرحد پار کر گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز  کے مطابق بھارتی فوجی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس کے واپسی کے لئے تمام تر کوششیں کی جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے 8 جنوری کو جونئیر افیسر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو دی تاہم بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ برفباری کے دوران حادثاتی طور پر پھسل کر پاکستان کی سرحد میں آ گیا۔ متاثرہ خاندان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے بیٹے کی واپسی کے لئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 838238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش