0
Wednesday 15 Jan 2020 23:46

کراچی، ون وے کی خلاف ورزی پر غیرمعمولی آپریشن جمعہ سے شروع ہوگا

کراچی، ون وے کی خلاف ورزی پر غیرمعمولی آپریشن جمعہ سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف نے اعلان کیا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر غیر معمولی آپریشن جمعہ سے شروع ہوگا، کراچی کے 100 مقامات پر جمعہ کی سہہ پہر 3 سے شام 6 بجے تک خاص چیکنگ ہوگی، پولیس کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔ ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو تھانوں کی پولیس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری پر گرفتار کیا جائے گا، پکڑے گئے ڈرائیوروں کے خلاف دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ایس پیز، ایس ڈی پیز اوز، سیکشن افسران کو احکامات جاری کردئیے گئے، اعلیٰ پولیس افسران خود مہم کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بلاتفریق ہوگا اور خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، گرفتار ملزمان کو اگلے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 838694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش