0
Wednesday 15 Jan 2020 23:01

صیہونیوں کی آبی دہشتگردی، ڈیم کے منہ کھول دیئے، غزہ میں کئی علاقے زیرآب، فصلیں تباہ

صیہونیوں کی آبی دہشتگردی، ڈیم کے منہ کھول دیئے، غزہ میں کئی علاقے زیرآب، فصلیں تباہ
اسلام ٹائمز۔ قابض صہیونی ریاست نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب قائم ڈیموں کا منہ اچانک اور غیر اعلانیہ کھول دیا، جس کے نتیجے میں غزہ میں کئی علاقے زیرآب گئے اور بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت زراعت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غزہ کے قریب ڈیموں کا منہ کھول دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فصلیں زیرآب آگئیں، فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ نصف ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں سبزیوں کے کھیتوں کے علاوہ پولٹری فارموں اور شہد کے لیے بنائے گئے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزارت زراعت کے حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صہیونی ریاست نے ڈیم بھر جانے سے ڈیموں کا پانی غزہ کی طرف کھول دیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 لاکھ ڈالر کی فصلیں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبی دہشت گردی کے نتیجے میں 920 دونم زرعی رقبہ تباہ ہوگیا، شہد کے 100 بکسے پانی میں بہہ گئے جبکہ کئی پولٹری فارم اور ان میں موجود ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 838725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش