0
Thursday 16 Jan 2020 13:07
سوشل میڈیا پر عدلیہ اور ججز پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ

ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، ہائیکورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، ہائیکورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد اَپ لوڈ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت، عدالت نے ڈائریکٹرآپریشنن ایف آئی اے سائبر کرائم ڈی آئی جی عبدالرب کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت میں وفاقی حکومت اور پنجاب کی جانب سے لاء افسران پیش ہوئے۔ عدالت میں ایف آئی اے کا تفتیشی افسر اور درخواستگزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ چیف جسٹس  نے پوچھا ابھی تک انکوائری مکمل کیوں نہیں ہوئی؟۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ ہونے بارے انکوائری کر رہے ہیں، تاہم فیس بک والے ان کی بات نہیں مانتے۔
 
چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ذمہ دار افسروں کو بلا لیتے ہیں۔ عدالتی حکم پر ڈائریکٹر آپریشن ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالرب پیش ہوئے اور سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مواد اپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائی بارے آگاہ کیا۔ عدالتی استفسار پر ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب نے بتایا کہ انہوں نے دو دن قبل چارج لیا ہے۔ چیف جسٹس نے ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کمیٹی میں ڈائریکٹر پی ٹی اے اور نادرا افسران  کو شامل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت قانون سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔
 
وکلا کا کہنا تھا کہ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم عوام میں عدلیہ کیخلاف نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے، آئینی اداروں کیخلاف گمراہ کن مہم چلانا قابل دست اندازی جرم ہے، مختلف سیاسی جماعتیں اور گروپس اپنے مذموم مقاصد کیلئے عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں، پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت اداروں کیخلاف گمراہ کن مہم نہیں چلائی جا سکتی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ  عدالت ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف مقدمات چلانے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی کہ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور مستقبل کیلئے فلٹرز لگانے کا حکم  دے۔
خبر کا کوڈ : 838814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش