0
Friday 17 Jan 2020 10:54

کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے کا اعلان

کے پی حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی مد میں 70 ارب روپے ادا کئے جاتے ہیں، تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہوکر پینشن وصول کرتے ہیں، جس کیلئے گذشتہ سال 50 ارب، جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا ہے۔ اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اس نئی قانون سازی سے ہر سال نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی، جبکہ موجودہ ملازمین کی ترقی کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت رواں سال 30 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے جا رہی ہے جس میں سے 17 ہزار نوکریاں قبائلی اضلاع میں رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئی قانون سازی سے قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت کی جائے گی۔ حکومت کا نئی پالیسی پر دعویٰ ہے کہ عوام کے یہ تحفظات غیر حقیقی ہیں کیونکہ حکومت صرف محکمہ تعلیم میں ہی مزید 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اسوقت صرف 8 فیصد افراد سرکاری نوکری کرتے ہیں لہٰذا حکومت نئی پالیسی سے بچنے والی رقم باقی 92 فیصد عوام کی ترقی کیلئے موجود بجٹ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 838952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش