0
Friday 17 Jan 2020 21:27

فواد چوہدری کے اعتراضات مسترد، پنجاب حکومت کا موقف سامنے آگیا

فواد چوہدری کے اعتراضات مسترد، پنجاب حکومت کا موقف سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات پیش کردیں۔ میڈیا ایڈوائزر مسرت جمشید چیمہ کے مطابق 15 جنوری 2020ء تک 179 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ریلیز کیے جا چکے ہیں، فواد چوہدری کے 77 ارب روپے جاری کرنے کے اعداد و شمار درست نہیں۔ پنجاب حکومت  کے مطابق مجموعی طور پر350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے 42 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 15 جنوری تک اے ڈی پی کے 58 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش