0
Saturday 18 Jan 2020 20:59

امریکا کی ایران کیخلاف اقدامات کیلئے یورپ کو گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی

امریکا کی ایران کیخلاف اقدامات کیلئے یورپ کو گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنیکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے امریکا نے ایران پالیسی پر یورپ کو 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے دھمکی دی ہے کہ ایران کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یورپین گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطرہ اب بھی موجود ہے، اس سے قبل امریکی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کو خفیہ طور پر دھمکایا ہے کہ اگر ایران کے خلاف "قرارداد پر مشتمل تنازع میکانزم" شروع نہ کیا گیا تو وہ یورپین گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 839297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش