0
Sunday 19 Jan 2020 12:34

قادیانیوں کی حمایت اسلام اورآئین پاکستان سے انحراف ہے، مولانا اللہ وسایا

قادیانیوں کی حمایت اسلام اورآئین پاکستان سے انحراف ہے، مولانا اللہ وسایا
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت علماء و تاجر کنونشن جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ لاہور میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیر میاں محمد رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عزیز الرحمن ثانی، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر سمیت اچھرہ مارکیٹ، لٹن روڈ مارکیٹ کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ر ہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے، امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غفلت اور آئین پاکستان سے سنگین مذاق ہے، قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام و ملک کے ازلی دشمن ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ کو پروان چڑھانا صریحاً اسلام اور آئین پاکستان سے انحراف ہے، عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنیوالے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانی کفر و ارتداد پر ملکی وغیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آ چکے ہیں، قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بنا کر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ حرمت رسول(ص) کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا عقائد اسلام کے تحفظ کیساتھ ساتھ روحانی واصلاحی تقاضوں کی بھی تکمیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں، قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نوجوان نسل کے ایمان وعقیدہ پر ڈاکہ زنی کررہے ہیں ان کی شرانگزیوں سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تمام مسلمانوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے، ہمارے اکابرین نے باہمی اتحاد سے ہی قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دلوایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 839368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش