0
Sunday 19 Jan 2020 20:51

جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ نظام ملک و قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، محمد حسین محنتی

جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ نظام ملک و قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا جلد تقرر کرکے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بروقت اور یقینی بنایا جائے، اٹھارویں ترمیم کے تحت بلدیاتی اداروں کو وسائل اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے، تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی اور شہروں میں صفائی ستھرائی کا کام تسلی بخش ہوسکے، جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ نظام جمہوریت اور ملک و قوم کی ترقی و فلاح و بہبود میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نظام کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی قسمت بدل سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ اور ائندہ سال کا منصوبہ عمل منظور کیا گیا، اس موقع پر صوبائی قیم کاشف سعید شیخ، نائب امراء، نائب قیمین اور شعبہ جات کے ناظمین و ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سیاسی، معاشی، امن و امان، آٹے بحران، بلدیاتی انتخابات سمیت تعلیمی صورتحال پر متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی، آٹے، گیس، بجلی بحران سمیت تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے، کراچی تا کشمور صوبہ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے، جو کہ حکومتی نااہلی و خراب کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تبدیلی، عوام کو روزگار اور گھر دینے کے تمام حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، احتساب کو انتقام کی بھینٹ چڑھا کر کرپشن کیخلاف تحریک کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں جاں بحق جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء عظیم بلوچ و دیگر کے درجات کی بلندی کی دعا اور دعوتی و تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ عظیم بلوچ جماعت اسلامی سندھ کی پہچان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دعوت دین کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 839455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش