0
Wednesday 22 Jan 2020 10:45

لاہور پولیس نے پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچز کی سکیورٹی کا پلان تشکیل دیدیا

لاہور پولیس نے پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچز کی سکیورٹی کا پلان تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور نے پولیس فورس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق مہمان ٹیم کی قذافی سٹیڈیم میں آمد و رفت کے وقت روٹ پر عام ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی، کرکٹ میچ کے دوران انکلوژرز میں بھی پولیس نفری تعینات ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم میں داخلے کے وقت پولیس اہلکار شائقین کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی مرحلے پر ایس او پیز کو نظرانداز نہ کیا جائے، ٹی20 میچز کے دوران پولیس اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مسلسل رابطہ رہے گا۔
 
انہوں نے بتایا میچ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی ہوٹل واپسی تک پولیس افسر اور جوان سٹیڈیم اور روٹ پر موجود رہیں گے۔ سی سی پی او نے کہا کہ آج ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیم کی منتقلی کی ریہرسل ہوگی، کرکٹ میچ کے دوران گھڑسوار دستے بھی سٹیڈیم کے باہر گشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے روٹ پر رہائشگاہوں سے سکیورٹی بانڈز لئے جا رہے ہیں، میچز کے دوران اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ رینجرز کے اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کے دستے بھی سٹینڈ بائی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 839938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش