0
Friday 24 Jan 2020 11:38

آزادکشمیر میں سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے قانون سازی ضروری تھی، راجہ فاروق

آزادکشمیر میں سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے قانون سازی ضروری تھی، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کابینہ نے قدرتی آفات کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے معاوضے میں اضافے، آزادکشمیر میں سائبر کرائم ایکٹ کے نفاذ، کریمنل ترمیمی ایکٹ2019ء، آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف ریونیو ترمیمی ایکٹ 2019ء، محکمہ اکلاس کے اسلام آباد میں ملکیتی پلاٹ کی فروخت کی توثیق، میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کی نامزدگی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ فاروق خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران آزادکشمیر بالخصوص نیلم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ تو ممکن نہیں لیکن حکومت نے معاوضہ جات کی رقم بڑھا کر عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی ہے، آزادکشمیر میں سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے قانون سازی ضروری تھی۔
خبر کا کوڈ : 840358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش