0
Saturday 25 Jan 2020 11:51

اسلام مساوات، عدل وانصاف اور امن کا درس دیتا ہے، زاہد محمود قاسمی

اسلام مساوات، عدل وانصاف اور امن کا درس دیتا ہے، زاہد محمود قاسمی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست میں قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکتا ہےِ، اسلامی ریاست کی جتنی نمایاں خصوصیات ہیں حکومت اور وزراء اس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسوۂ رسول (ص) اور قرآن کے مطابق ہمیں اپنے آپ کو ڈھالنا ہوگا، معاشرے کا ہر فرد اپنا تعلق مسجد اور قرآن کے ساتھ مضبوط کرے، اسلام میں مساوات،عدل وانصاف اور امن کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت سے اجتناب کیا جائے، قرآن وسنت اور اصحاب ؓرسول کی پیروی ہی صراط مستقیم ہے، اسلام نے تکبر اور ظلم سے منع کیا ہے، اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے او ر اس میں ہر طبقے کے متعلق ہدایات موجود ہیں۔
 
زاہد محمود قاسمی نے کہا قرآن وسنت سے رہنمائی لی جائے، اپنا تعلق اپنے حقیقی خالق سے مضبوط کیا جائے، انسان اپنی ہر خواہش کو رب تعالیٰ کے حکم کے سامنے قربان کردے، آج معاشرے میں بے حیائی اور بے دینی کا جو سیلاب آیا ہے اس کو کنٹرول کرنے کیلئے مساجد اور قرآن سے رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دین اسلام سے دوری معاشرے میں بدسکونی اور فتنہ وفساد کا سبب ہےِ، اسلامی تعلیمات نے انسان پر صرف اپنی اصلاح کی ذمہ داری عائد نہیں کی بلکہ اپنے گھر والوں کی اور آل اولاد کی ذمہ داری بھی اس پر ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے جبکہ دوسری جانب نوجوان نسل بگڑتی چلی جا رہی ہے، نوجوانوں کی اصلاح دینی تعلیمات پر عمل میں ہے، اس حوالے سے والدین اپنے بچوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں، والدین کو چاہیئے کہ وہ خود بھی دین سے مربوط رہیں اور اپنے بچوں کی تربیت بھی دینی اصولوں کے مطابق کریں۔
خبر کا کوڈ : 840545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش