0
Saturday 25 Jan 2020 20:14

مانسہرہ، مدرسے میں بچے سے زیادتی کی تصدیق، ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا

مانسہرہ، مدرسے میں بچے سے زیادتی کی تصدیق، ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں مدرسے کے قاری کی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، مرکزی ملزم کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کرگیا، روتے رہنے سے بچے کی آنکھوں میں خون آگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکر میرا پڑھنہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات کے دوران بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں میچ کر گیا ہے، عینی شاہدین نے بھی قاری شمس الدین کو ملوث قرار دیا تھا۔ ملزم نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، روتے رہنے سے بچے کی آنکھوں میں خون آگیا تھا، ملزم کے خلاف چالان پرسوں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر احمد حسین شاہ نے بچے کے والد سے ملاقات کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کی امداد دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 23 دسمبر کو مانسہرہ میں قاری نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بچے کے چچا علی گوہر نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس نے اپنے بھتیجے کو تین ماہ قبل مدرسہ تعلیم القرآن ٹھاکر میرا پڑھنہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخل کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھتیجے کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا، ہوش آنے پر اس نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مدرسہ کے ایک قاری شمس الدین نے اسے مدرسے سے دور لے جا کر میرے ساتھ ناصرف زبردستی بدفعلی کی بلکہ جسمانی تشدد بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 840688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش