0
Sunday 10 Jul 2011 15:19

حکومت نے اپنے راج کیلئے برطانوی کمشنری نظام بحال کر دیا، الطاف حسین

حکومت نے اپنے راج کیلئے برطانوی کمشنری نظام بحال کر دیا، الطاف حسین
 لندن:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنا راج قائم کرنے کے لئے برطانوی راج کے کمشنر نظام کو بحال کر دیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ دورہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ جمہوری نظام ہے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ملک کو اس آمرانہ نظام سے بچانے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو جانا چاہیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے الطاف حسین سے کراچی کے حالات، آزاد کشمیر الیکشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے سردار عتیق کو اورنگی ٹاوٴن اور قصبے کالونی میں گھروں پر حملوں، لوٹ مار اور بےگناہ افراد کی ہلاکتوں اور زیادتیوں کے واقعات سے آگاہ کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے آزاد کشمیر کے پورے الیکشن کو مشکوک کر دیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سردار عتیق نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن کو منسوخ کر کے فوج کی نگرانی میں نئے سرے سے کرائے جائیں۔
سردار عتیق نے کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم پر ڈالے جانے والے دباو کی بھی مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں حکومتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جس بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے، اس نے پورے الیکشن کو مشکوک کر دیا ہے۔ الطاف حسین اور سردار عتیق نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ حالیہ الیکشن کو منسوخ کر کے فوج کی نگرانی میں نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں، اس مقصد کیلئے نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے اور انتخابی فہرستوں میں کی گئی بے قاعدگیوں کو دور کرنے کیلئے دو ماہ کی مہلت مقرر کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 84085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش