0
Sunday 10 Jul 2011 17:00

دہشتگردی خطے کیلئے سرطان ہے، ختم نہ کیا گیا تو بڑی تباہی لائے گی، مسائل کے حل کیلئے سارک ممالک اتحاد بڑھائیں، من موہن سنگھ

دہشتگردی خطے کیلئے سرطان ہے، ختم نہ کیا گیا تو بڑی تباہی لائے گی، مسائل کے حل کیلئے سارک ممالک اتحاد بڑھائیں، من موہن سنگھ
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے دہشت گردی خطے کے لئے سرطان ہے۔ اسے ختم نہ کیا گیا تو بہت بڑی تباہی لائے گی۔ من موہن سنگھ نئی دہلی میں سارک ممالک کے ارکان پارلیمنٹ اور سپیکروں کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیائی ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کریں۔ دوسرے لوگ ہمارے مسائل حل نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمیں دوسروں کی جانب دیکھنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا دہشتگردی نے ہمارے معاشروں کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک میں صلاحیت ہے کہ وہ ملکر دہشتگردی کی لعنت کو ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا وہ جنوبی ایشیا کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ نو سے بارہ جولائی تک ہونے والی کانفرنس میں سارک ممالک سے ایک سو تیس ارکان پارلیمنٹ شرکت کر رہے ہیں۔
 بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ خطے سے غربت، جہالت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ دست تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نئی دہلی میں پانچویں کانفرنس آف سارک اسپیکرز اینڈ پارلیمنٹیرین سے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، غربت، جہالت اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کو آپس میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مشترکہ مسائل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ صحت اور بے روزگاری کے مسائل کے حل کیلئے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی اندھی نقالی کی بجائے ہمیں آپس کے مسائل باہمی مزاکرات سے حل کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 84112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش