0
Tuesday 28 Jan 2020 12:37

پُرامن تحریک جمہوریت کو مضبوط و مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی، پرنب کمار مکھرجی

پُرامن تحریک جمہوریت کو مضبوط و مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی، پرنب کمار مکھرجی
اسلام ٹائمز۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت کے مختلف  ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بھارت کے سابق صدر نے کہا کہ پُرامن تحریک جمہوریت کو مستحکم و مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور ملک میں  سیاسی پارٹیوں کو بھی عوامی طاقت کا احساس ہوگا۔ اختلاف رائے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کو بھی اپنی خامیاں دور کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔ بھارت کے سابق صدر پرنب کمار مکھرجی نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی قانون کی بل پاس ہونے اور صدرف مملکت کی جانب سے اس سے منظوری ملنے کے بعد شہری ترمیمی قانون کے خلاف عوامی احتجاج کو برحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک شہری کو آئین نے یہ ضمانت فراہم کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کریں اور اپنی بات حکومت کے ساتھ ساتھ عوام تک پہنچائے تاہم اسکا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو نظرانداز کیا جائے اور انکے خلاف تشددآمیز رویہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن یہ تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں اختلاف رائے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی گنجائش موجود ہے اور بھارت کی عدالتیں بھی اپنما فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 841156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش