0
Tuesday 28 Jan 2020 21:05

کردارِ فاطمیؑ و زینبیؑ معاشرے کی تشکیل و سالمیت کیلئے مشعل راہ ہیں، اصغریہ خواتین تحریک

کردارِ فاطمیؑ و زینبیؑ معاشرے کی تشکیل و سالمیت کیلئے مشعل راہ ہیں، اصغریہ خواتین تحریک
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی صدر نصرت علی نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراء (س) کا کردار جو تاریخ میں ہمیں ملتا ہے، صرف اس لئے نہیں ہے کہ ہم صرف اسے ایک قصہ و کہانی کی صورت میں سنتے رہیں، مگر عمل سے بے خبر رہیں، کردار فاطمی (س) اور زینبی (س) ایک عملی زندگی کا نام ہے، اگر ہم آج بھی کردار اور سیرت فاطمہ زہراء (س) اپنالیں، تو معاشرہ سازی میں ہمیں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ تاریخ میں یہ دونوں کردار کسی بھی معاشرے کی تشکیل اور سالمیت کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔

نصرت علی نے کہا کہ ہمیں سیرت جناب سیدہؑ کو اپنے لئے رول ماڈل کے طور پر سامنے رکھنا ہے اور اپنے معاشرے کی اصلاح کرنی ہے، اس طرح ہم وطن عزیز میں بہت زیادہ خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے تکفیری سوچ نے گھیر رکھا ہے، تکفیری آہستہ آہستہ وطن عزیز کی ثقافتی، جغرافیائی اور دینی سرحدوں کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اصغری خواتین کو اصغریہ تحریک کا ایک مضبوط بازو بن کر کردار فاطمی (س) ادا کرتے ہوئے مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ اپنے اصغری بھائیوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں اترنا ہوگا، تاکہ ملک میں فلاحی، تعلیمی اور صحت عامہ کے مسائل پر توجہ دے سکیں۔
خبر کا کوڈ : 841258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش