0
Sunday 10 Jul 2011 22:19

ایبٹ آباد آپریشن کے تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس کل ہو گا

ایبٹ آباد آپریشن کے تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ دو مئی کو اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا، جس میں کمیشن اپنی کاروائی کا آغاز کرے گا، انکوائری کمیشن کی صدارت جسٹس جاوید اقبال کریں گے۔ کمیشن کے ارکان میں سابق آئی جی عباس خان، این ڈی ایم اے کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد اور سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی شامل ہیں۔ 5 جولائی کو اسلام آباد میں ہونیوالے ضابطے کے اجلاس میں ایبٹ آباد انکوائری کمیشن نے وزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کو ہدایت کی تھی کہ اس کی اجازت کے بغیر اسامہ کی فیملی کو واپس نہ بھجوایا جائے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق معلومات یا مواد 31 جولائی تک کابینہ سیکرٹریٹ کو بھجوائیں، معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 84147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش