0
Friday 31 Jan 2020 00:56

کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے چین کیلیے تمام پروازیں معطل کردیں

کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے چین کیلیے تمام پروازیں معطل کردیں
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 841702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش