0
Saturday 1 Feb 2020 12:08

کرونا دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار، 259 افراد ہلاک، 21 ممالک متاثر

کرونا دنیا بھر کیلئے خطرہ قرار، 259 افراد ہلاک، 21 ممالک متاثر
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے چین میں 259 افراد ہلاک اور 11791 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ یہ وائرس 21 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پینتالیس افراد وائرس سے موت کا شکار ہوئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں صوبہ ہوبائے میں ہوئی ہیں۔ مارکیٹ میں ماسک کی قلت کے باعث چینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ماسک بنابا شروع کر دیے ہیں۔ روس، جرمنی اور تھائی لینڈ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے اکیس ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی نے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد چین سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنگا پور نے حال ہی میں چودہ دن چین رہنے والوں پر ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اطالوی بندرگاہ پر 6 ہزار مسافروں سے بھرے کروز شپ کو روک لیا گیا ہے۔ امریکہ نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو چین کا رخ کرنے سے روک دیا۔ تین امریکی ایئر لائنز نے بھی چین کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ چین سےنکالے گئے 195 افراد کو دیگر شہریوں سے الگ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ برطانیہ نے اپنے ایک سو دس شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ووہان سے نکال کر انگلینڈ کے ایرو پارک اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔

پاکستان، فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔ چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔ وائرس سے متاثرہ ووہان سمیت چینی صوبہ ہوبے میں 559 سے زائد پاکستانی طلبہ  موجود ہیں۔ ہوبے کی 14 یونیورسٹیوں میں 489  پاکستانی طلبہ ہیں جبکہ طلبہ کیساتھ خاندان کے 70 افراد بھی موجود ہیں۔ ہوبے یونیورسٹی میں 14، سینٹرل چائنا یونیورسٹی میں 16 اور ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبہ اور ان کے خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔ وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں موجود پاکستانی شہریوں کیساتھ معصوم بچے بھی ہیں۔

ووہان یونیورسٹی میں 82 طلباء اور  خاندان کے 23 افراد ہیں۔ وہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں 19، ووہان یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 83، ووہان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 5 طلبا، ہوبے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایک پاکستانی طالبعلم ہے۔ ہوبے یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں 60 پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے 27 افراد موجود ہیں۔ ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 54 طلبا اور ان  خاندان کے 14 افراد موجود ہیں۔ چین کے صوبہ جیلن سے ایک مہمان طالبعلم ووہان یونیورسٹی کا حصہ ہے، ہواژانگ زرعی یونیورسٹی میں 47، زانگنان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء میں 22 پاکستانی طلبا موجود ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ووہان کیمپس میں 8 طلبا اور ان کے خاندان کے 5 افراد موجود ہیں۔ چائنیز یونیورسٹی آف جیوسائنسز ووہان میں پاکستان کے 71 طلبا اور ان کے خاندان کا ایک فرد موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 841940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش