0
Saturday 1 Feb 2020 17:58
امریکا اب ہمدرد یا دوست ملک نہیں رہا

فلسطین کا امریکا سے تعلقات ختم کرنیکا اعلان

فلسطین کا امریکا سے تعلقات ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی حکام نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکا کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے امریکا سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا اب فلسطین کا ہمدرد یا دوست ملک نہیں رہا، اس لیے واشنگٹن سے تعلقات بالکل ختم کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 29 جنوری کو ٹرمپ نے 80 صفحات پر مبنی مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ پیش کیا تھا، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رہے گا، جبکہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دارالحکومت بھی فراہم کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سے فلسطین میں پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اگر سارے معاملات آسانی کے ساتھ طے ہوگئے تو 10 لاکھ فلسطینیوں کو ملازمت کے مواقع بھی مل سکیں گے۔

ٹرمپ کی جانب سے منصوبے کا اعلان ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں فلسطینیوں نے سڑکوں پر ہیں اور انہوں نے اس پلان کو یکسر مسترد کر دیا۔ تین روز سے احتجاج کرنے والے مظاہرین مسلسل امریکا اسرائیل دوست اور اسرائیل نا منظور کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے امریکا کو باور کروایا کہ اُن کی سرزمین پر کوئی بھی ملک اپنی مرضی کی پالیسی مسلط نہیں کرسکتا۔ بعد ازاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور حماس نے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ برداشت قرار دیا تھا جبکہ حماس تنظیم نے بھی امریکی اعلان اور منصوبے کو نہ ماننے اور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 842013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش