0
Sunday 2 Feb 2020 11:43

پاکستان اور ترکی کے مابین دہری شہریت کا معاہدہ زیر غور

پاکستان اور ترکی کے مابین دہری شہریت کا معاہدہ زیر غور
اسلام ٹائمز۔ ترکی اور پاکستان کے مابین دہری شہریت کا معاہدہ زیر غور ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد اور انقرہ کی حکومتیں اپنے شہریوں کے لیے دہری شہریت فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر کام کر رہی ہیں، معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اسلام آباد حکومت نے گذشتہ برس ترک شہریوں کو ویزا فری انٹری کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یورداکول کے مابین رواں ہفتے ملاقات میں دہری شہریت کے معاملے پر باقاعدہ گفتگو کی گئی۔ ترک سفیر نے تجویز دی کہ معاہدہ طے کرنا چاہیئے۔

ترک سفیر کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو ممکنہ طور پر فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرکے باہمی منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تجویز کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا ایک مسودہ زیرغور ہے اور وزارت خارجہ بھی اس سے آگاہ ہے۔ امید ہے کہ اس ضمن میں جلد ہی کوئی باہمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 842141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش