0
Monday 3 Feb 2020 12:20

بریت کی درخواست منظور ہونے پر خوش ہوں، اللہ کی مہربانی سے آج ہمیں انصاف مل گیا، راجہ پرویز اشرف

بریت کی درخواست منظور ہونے پر خوش ہوں، اللہ کی مہربانی سے آج ہمیں انصاف مل گیا، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو گیپگو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کردیا، عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افسروں کو بری کیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کیخلاف گیپگو میں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گیپکو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

خیال رہے نیب نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس 2016ء میں دائر کیا تھا، ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد تھے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بریت کی درخواست منظور ہونے پر خوش ہوں، اللہ کی مہربانی سے آج ہمیں انصاف مل گیا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایک ایسے مقدمے میں بری ہوا جس کا کوئی سر پیر نہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اپنے کیسز پر عدالتوں میں لڑتے ہیں، عدالتوں سے نہیں لڑتے۔
 
خبر کا کوڈ : 842293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش