0
Tuesday 4 Feb 2020 22:36

عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی مجبوریاں انہیں کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں، سراج الحق

عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی مجبوریاں انہیں کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر پر جوق در جوق گھروں سے نکلیں اور ریلیوں میں شرکت کریں۔ کشمیر حکمرانوں کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم اور پاکستان کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ، عالمی برادری اور خصوصاً پاکستان کا فرض تھا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے منہ سے ٹیپو سلطان بننے اور دنیا میں عزت و وقار سے رہنے کی باتیں سن کر قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن 27 ستمبر کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے وزیراعظم ایسے خاموش ہوئے ہیں جیسے اس تقریر سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 842653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش