0
Wednesday 5 Feb 2020 10:10

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور کشمیری اور قومی پرچموں سے سج گیا

یوم یکجہتی کشمیر، لاہور کشمیری اور قومی پرچموں سے سج گیا
اسلام ٹائمز۔ جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک میں آج عام تعطیل ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے آج پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینارز میں شرکا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں گے۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دن 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیوں سے صوبائی وزیراعلیٰ خطاب کریں گے جبکہ ہر ضلع کی سطح پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی تقاریب کے ذریعے کشمیریوں سے بھرپوریکجہتی کریں گے۔ لاہور میں پنجاب حکومت کے زیراہتمام مال روڈ پر ریلی نکالی جائے گی جس سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان اقبال سے الحمراء ہال تک ریلی نکالی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 842706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش