0
Friday 7 Feb 2020 21:00
کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان کی گمشدگی کا معمہ

احسان اللّٰہ احسان نے رضاکارانہ طور پہ سرینڈر کیا تھا، حکومتی ذرائع

احسان اللّٰہ احسان نے رضاکارانہ طور پہ سرینڈر کیا تھا، حکومتی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللّٰہ احسان کی جانب سے سرکاری تحویل سے فرار ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر دیے گئے آڈیو پیغام کے معاملے پر حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ احسان اللّٰہ احسان نے ایک معاہدے کے تحت خود کو رضا کارانہ طور پر سرینڈر کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللّٰہ احسان نے دعوی کیا کہ اب وہ سرکاری تحویل میں نہیں ہے اور فرار ہو گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے اس معاملے پر واضح کیا کہ احسان اللّٰہ احسان نے 5 فروری 2017ء کو خود رضاکارانہ طور پر سرینڈر کیا تھا۔ سرینڈر کرنے کے بعد ان سے متعلق کوئی معلوماتی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ سرینڈر کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کئی اعتراف بھی کیے تھے۔ احسان اللّٰہ احسان سرینڈر کرنے سے قبل پاکستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے دعوے کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے آڈیو پیغام نشر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پہ ایک طوفان برپا ہے جہاں حکومت اور اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 843253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش