0
Saturday 8 Feb 2020 23:09

نئی دہلی کے عوام نے مودی کو مسترد کر دیا، عام آدمی پارٹی کی واضح برتری

نئی دہلی کے عوام نے مودی کو مسترد کر دیا، عام آدمی پارٹی کی واضح برتری
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت کے عوام نے مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کو واضح برتری دلا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی اسمبلی کے اراکین کے انتخاب کے لیے ہفتے کے روز پولنگ ہوئی، جس میں لاکھوں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور مودی کی نفرت کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو چُن لیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے 56 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ایگزٹ پول کے مطابق اہم علاقائی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاء پسند ہند و قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا ہے۔ عام آدمی پارٹی سرفہرست جبکہ حکومتی جماعت دوسرے اور کانگریس صرف ایک ہی نشست حاصل کرسکی۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء اجیت دوول نے انتخابی نتائج اور میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حتمی نتائج میں ہماری جماعت 48 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہوئی۔

بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق نئی دہلی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ہے، جن میں سے تقریباً 57 فی صد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان گیارہ فروری بروز منگل کے روز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں گذشتہ پانچ برسوں سے دورِ اقتدار میں ہے، وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجرے وال نے عوامی منصوبوں کے اقدامات کیے، جن میں لوگوں کو مفت طبی سہولیات، سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم کی فراہمی، خواتین کو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت و دیگر شامل ہیں۔ متنازع شہریت آرڈیننس منظور ہونے کے بعد نئی دہلی میں بی جے پی کی شہرت کو زوردار دھچکا لگا اور اس کی وجہ سے حکومت نے خلاف کئی روز سے دہلی کے شاہی باغ پر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا مظاہرہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 843503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش