0
Monday 10 Feb 2020 14:08

حکومتی کمیٹی سےکھل کر بات ہوئی ہے، پرویز الہی

حکومتی کمیٹی سےکھل کر بات ہوئی ہے، پرویز الہی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے تمام مسائل پر آج کھل کر بات ہوئی ہے، ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہر معاملے پر مشاورت کر کے ساتھ چلیں گے۔

اس موقع پر حکومتی کمیٹی کے رکن پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل تھے جن پر بات چیت کرنے آئے تھے، (ق) لیگ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوام پارٹی کوئی اتحادی بھی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اتحادی جماعت (ق) لیگ سے مذاکرات کے لیے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا پرویز خٹک، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 843705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش