0
Monday 10 Feb 2020 18:44

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، لاہور سے صحافی توقیر کھرل کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، لاہور سے صحافی توقیر کھرل کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ اور شہید حاج قاسم سلیمانی کے چہلم کی تقریب میں کتاب ’’گمنامی سے دلوں پر حکمرانی تک، شہید قاسم سلیمان‘‘ کے مولف، نوجوان صحافی توقیر کھرل نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور، آقائے رضائی فرد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر توقیر کھرل نے اپنی کتاب بھی آقائے رضائے فرد کو پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ آقائے رضائے فرد نے توقیر کھرل کی اس شاندار کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً قاسم سلیمانی صرف ایران کے کمانڈر نہیں تھے بلکہ وہ امت مسلمہ کے مدافع تھے اور پاکستان کے باشعور صحافیوں اور کالم نگاروں نے جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرکے حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے توقیر کھرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً آپ کی یہ کاوش ایک عبادت ہے، جس کا صلہ خداوندقدوس کی ذات بابرکات سے آپ کو ضرور ملے گا۔ اس موقع پر توقیر کھرل نے کرنل (ر) سید جعفر کو بھی اپنی کتاب پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 843774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش