0
Tuesday 11 Feb 2020 08:36

ترک صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہو گا، عمران خان

ترک صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہو گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں دورہ اہم سنگ میل ہو گا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر جس واضح انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہو گا۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ اعلیٰ سطحی دورہ کے دوران طے پانے والے معاملات پر عملدرآمد اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ معاہدوں پر پیشرفت کو یقینی بنانے کےلئے وزیر برائے اقتصادی امور کو ذمہ داری سونپ دی۔ وزیرِ اعظم نے وزیر برائے اقتصادی امور کو ہدایت کی کہ طے پانے والے امور میں پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔ اجلاس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 843846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش